Pages

Thursday, 19 September 2013

کریئر کاونسلنگ

آرٹیکل: مریم خان
کریئر کاونسلنگ کی اہمیت
کیریئر کاونسلنگ ایسے عمل کو کہتے ہیںجس کے ذریعے طالب علموں کو اپنا کیرئیر بنانے اور اپنے لئے صحیح کیرئیر منتخب کرنے میں مدد ملتی ہے۔کیریئر کاونسلنگ میں ایسے پروگرامز ہوتے ہیں جس میں کانسلر طلباءکو یہ بتاتے ہیں کہ ان کی عملی زندگی کے لئے کونسی فیلڈ صحیح ہوگی یا کس فیلڈ میں وہ کامیابی حاصل کر سکتے ہیںجو ان کے انٹرسٹ،اسکلز اور ان کی قابلیت کے مطابق ہو۔
ہر طالب علم کے لئے کیریئر کانسلنگ بہت اہمیت رکھتی ہے کیونکہ یہ ہی ان کے آنے والے مستقبل کی بنیاد ہوتی ہے۔اگر طالب علم صحیح وقت پر اپنے انٹرسٹ کے حساب سے فیلڈ کا انتخاب نہیں کرتے تو یہ آگے چل کر ان کے لئے بڑا مسئلہ بن جاتا ہے اور پھر ان کا پورا کیریئر تباہ ہو جاتا ہے۔موجودہ دور میں بھی کیریئر کانسلنگ کی کمی طلباءکا سب سے بڑا مسئلہ ہے۔وہ اس بات کو سمجھ ہی نہیںپاتے کہ ان کے لئے کونسی فیلڈ بہتر ہے اور کونسی نہیںخاص طور پر میٹرک کرنے کے بعد طالب علم سب سے زیادہ اس پریشانی کا شکار ہوتے ہیں۔انہیں اس بات کا اندازہ نہیں ہو پاتا کہ کونسا مضمون انہیں سوٹ کرتا ہے۔ہر والدین چاہتے ہیں کہ ان کا بچہ بس ڈاکٹر یا انجینئر بنے ایسے لوگوں کے لئے باقی دوسری فیلڈز کوئی معنٰی ہی نہیں رکھتیںاور اسی وجہ سے وہ اپنے بچوں پر پڑھائی کے لئے دباﺅ ڈالتے ہیں۔کچھ بچوں کا تو جھکاﺅ ان ہی فیلڈز میں ہوتا ہے لیکن بعض بچے نہ چاہتے ہوئے بھی ماں باپ کے کہنے پر اپنے انٹرسٹ اور اسکلز کو بغیر جانے مضمون کا انتخاب کر لیتے ہیں۔یہ ہی ان کی سب سے بڑی غلطی ہوتی ہے نتیجتا ًوہ اپنی مکمل توجہ ان سبجیکٹس کو نہیں دے پاتے اور ناکام ہو جاتے ہیں۔کیونکہ حقیقت یہ ہی ہے کہ جو کام آپ انٹرسٹ کے بغیر کرتے ہیں وہ کبھی بھی پوری توجہ سے نہیں ہو تااور پھر بگڑ جاتا ہے۔
 کریئر کاونسلنگ میں ضروری ہے کہ آپ کو تمام فیلڈز کے بارے میں بتاےا جائے۔ہر طلبہ کو اچھی طرح سے سمجھایا جائے کہ کس فیلڈ کا کیا اسکوپ ہوگاطلبہ کی صحیح رہنمائی کی جائے انہیں ان کے انٹرسٹ اور اسکلز کے مطابق مشورہ دیا جائے۔اگر طلبہ کی صحیح رہنائی نہیں ہوگی تو ان کا مستقبل تبا ہ ہو جائے گااور اس کا نقصان پورے معاشرے کا ہوگاکیونکہ یہ طلبہ ہی تو مستقبل میں ہمارے ملک کو ترقیاں حاصل کروائینگے۔اس کے بعد سب سے اہم چیز ہوتی ہے hardwork ۔جب آپ اپنی فیلڈ کا انتخاب کر لیتے ہیں تو پھر پوری محنت اور لگن کے ساتھ اس میں کامیابی حاصل کریں ،بغیر محنت کے کوئی شخص کامیاب نہیں ہوتا اسی لئے ہر فیلڈ میں hardwork سب سے ضروری ہوتا ہے۔بے روزگاری کی وجہ بھی کریئر کاونسلنگ کی کمی ہوتی ہے۔طلباءبغیر اسکوپ جانے فیلڈ منتخب کر لیتے ہیں پھر محنت سے اس میں کامیابی بھی حاصل کر لیتے ہیں لیکن جب عملی زندگی میں داخل ہوتے ہیں تو انہیںاس فیلڈ میں کوئی نوکری نہیں ملتی تب انہیں اس بات کا اندازہ ہوتا ہے کہ انہوں نے کس جگہ غلطی کی ہے۔
صحیح کیریئر کا انتخاب کرنا ضروریہے کیونکہ غلط فیلڈ میں جاکر آپ اپنے اندر موجودہ صلاحیتوں کو بھی کھو دیتے ہیں اور پھر آگے کوئی ترقی نہیں کر پاتے۔اسی لئے طلباءکی صحیح طرح رہنمائی کرنی چاہیئے۔
 طالب علموں کو چاہیئے کہ وہ اچھی طرح اس بات کو سمجھیں اور محسوس کریں کہ انہیں کن سبجیکٹس میں انٹرسٹ ہے اور وہ آگے چل کر کس طرح اس میں کامیاب ہو سکتے ہیںاور پھر اسی فیلڈ کا انتخاب کریں۔والدین اور اساتذہ کو چاہیئے کہ وہ طلباءپر کسی مخصوص فیلڈ کے لئے دباﺅ ڈالنے کے بجائے انہیں ہر فیلڈ کے اسکوپ کے بارے میں بتائیں ،انہیں ہر معلومات سے آگاہ کریں تاکہ انہیں فیصلہ لینے میں آسانی ہو ۔اس حوالے سے میڈیا ایک اہم کردار ادا کر سکتا ہے ۔میڈیا کو چاہیئے کہ وہ کیریئر کانسلنگ کے پروگرامز دکھائیں اور ہر فیلڈ کے اسکوپ کے حوالے سے مکمل معلومات طلباءکے لئے فراہم کریں ۔اس کے علاوہ اسکول اور کالجز میں کیریئر کانسلنگ کی ورک شاپز رکھوائی جائیں اور طالب علموں کو سمجھنے میں مدد کی جائے کہ ان کے لئے کونسی فیلڈ بہتر رہے گی۔یہ ہی وقت ہوتا ہے صحیع فیصلہ لینے کا اور اسی پر طلباءکا پورا مستقبل ٹِکا ہوتا ہے۔
مریم خان اسٹوڈنٹ پارٹ تھری، ماس کام سندھ یونیورسٹی جام شورو، سال 2012
یہ پریکٹیکل کام سر سہیل سانگی کی زیر نگرانی کیا گیا

No comments:

Post a Comment