پرو فائل:ڈاکٹر اعجاز بھٹی
تحریر ماریہ خان ایم اے پریوئس
ڈاکٹر اعجاز بھٹی سن 1960میں حیدر آباد کے علاقے ہیرآباد میں پیدا ہوئے۔آپ کا تعلق بہت ہی غریب گھرانے سے ہے ۔آپ نے ابتدائی تعلیم گورنمنٹ اسکول سے حاصل کی اور گورنمنٹ کالج سے انٹر کیا۔انٹر کے بعد آپ نے ڈاکٹری کا اینٹری ٹیسٹ پاس کیاپھر لیاقت میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا۔ڈاکٹر بننے کے بعد آپ نے جناح کالج سے ایل ایل بی بھی کیا۔ڈاکٹر بننے کا شوق تو آپ کو بچپن سے ہی تھا پر آپ کے گھر والے چاہتے تھے کہ آپ وکیل بنیں اس لیے آپ نے ایل ایل بی کیا۔
آپ ایک غریب گھرانے سے تعلق رکھتے تھے شروع سے ہی آپ کے گھر کے حالات بہت خراب تھے اور آپ کو پڑھنے کا بہت شوق تھا۔آپ کے گھر میں اپنے بہن بھائیوں میں سب سے بڑے تھے اس لیے گھر کی ساری زمہ داریاں آپ پر ہی تھیں ۔دوران تعلیم آپ کو بہت سی مشکلات سے دو چار ہونا پڑا۔پڑھائی کے ساتھ ساتھ آپ نے پارٹ ٹائم جابز بھی کیں۔کیونکہ آپ کے دل میں تعلیم کے شوق کے ساتھ ساتھ اپنے خاندان کے لیے بھی بہت محبت تھی۔آپ نے اپنی پڑھائی کو نہیں چھوڑا ۔اپنے فرائض کے ساتھ ساتھ اپنی پڑھائی کو بھی جاری رکھا۔آپ نے میٹرک اور انٹر کے امتحا نات میں پوزشن بھی حاصل کی ۔آپ نے تعلیم کے ساتھ ساتھ ٹیوشنس بھی پڑھائیں۔آپ نے سن 1985میں ایم بی بی ایس مکمل کیا اس کے بعد لیاقت میڈیکل کالج میں ہی ہاوس جاب کی۔پھر اپنے والدین کی خواہش کے مطابق آپ نے وکالت کا امتحان پاس کیاپر اس میں آپ کامیاب نہ ہوسکے۔اب آپ پندرہ سال سے سول ہسپتال میں اپنی خدمات باخوبی انجام دے رہے ہیں ۔آپ نہ صف ایک اچھے ڈاکٹر بلکہ خدا ترس انسان بھی ہیں۔آپ غریبوں کا مفت علاج بھی کرتے ہیںاور بیماروں کو مفت دوائیں فراہم بھی کرتے ہیں۔آپ کی زندگی تمام لوگونں کے لیے بے مثال نمو نہ ہے اور خاص طور پر ان لوگوں کے لیے جو کوشش نہیں کرتے اور اپنی غربت کی وجہ سے بیٹھ جاتے ہیں اسی وجہ سے وہ لوگ آگے نہیں بڑھ پاتے۔
Practical work carried at Department of Mass Comm University of Sindh in 2012
No comments:
Post a Comment