Pages

Thursday, 19 September 2013

سلطان احمد خان لودھی: پروفائل

 پروفائل                      تحرےر؛ نائمہ ممتاز بھٹی
      سلطان احمد خان لودھی (مےوزک کمپوزر )
       کہتے ہےں موسیقی روح کی غذا اور احساس کی زبان ہوتی ہے،موسیقی کسی بھی علاقے کی تہذےب و ثقافت کا آئےنہ ہوتی ہے۔وادی سندھ صدےوں سے فنُون لطےفہ کا محور و مرکز رہا ہے،صوفی بُزرگوں نے اپنی شاعری اور منفرد موسیقی کو تبلےغ کا ذرےعہ سمجھا دوسرے الفاظ مےں ےہ کہا جائے کہ موسیقی وادی مہران کے لوگوں کی رگ رگ مےں سمائی ہوئی ہے تو بے جا نہ ہو گا
کچھ لوگ اےسے ہوتے ہےں جنکی زندگی مےں خوش قسمتی بہت جلد داخل ہو جاتی ہے اور انہےں عزت،شہرت اور فنی دولت اس وقت مل جاتی ہے جبکہ وہ ابھی اُسکی توقع ہی کر رہے ہوتے ہےں۔موسیقی مےں شامل اےک اےسے ہی منفرد اور فن نواز بلکہ موسیقی دوست کا ذکر کرتے ہےں۔سلطان احمد خاں لودھی جنکا تعلُق حےدرآباد شہر سے ہے اُنہوں نے ابتدائی تعلےم اسی شہر سے حاصل کی اور پھر گرےجوےشن کے بعد الےکٹرک ڈپلومہ حاصل کےا۔آجکل اےک مُقامی اسکول مےں معلم کی حےثےت سے تعلےم کو فروغ دے رہے ہےں
۸۷۹۱ مےں اُنہوں نے حےدرآباد کے اےک نابےنا اُستاد آچر سولنگی مرحوم کی شاگردی حاصل کی اور موسیقی کی تعلےم لی۔چھ ماہ سےکھنے کے بعد حےدرآباد کے اےک اور سےنئر اُستاد سےد شوکت علی شاہ کی اکےڈمی مےں موسیقی کی باقاعدہ تعلےم لےنا شروع کی، اُستاد سےد شوکت علی شاہ نے سلطان علی لودھی کے شوق اور محنت کو دےکھتے ہوئے اُن کی تعلےم پر بہت محنت کی اور آج سلطان لودھی کا نام شہر کے چند بڑے مےوزک کمپوزر مےں شُمار ہوتا ہے، سلطان لودھی موسیقی کے شوق مےں پڑوسی مُلک ہندُوستان بھی گئے اور مُسلسل جاتے رہے جہاں اُنہوں نے کلاسےکی موسیقی کی تعلےم اُستاد خورشےد خاں سے حاصل کی وہ ہر سال چار سے چھ ماہ ہندُدستان جاتے تھے اور موسیقی کی تعلےم حاصل کرتے تھے آج کلاسیکل موسیقی کے بارے مےں حےدرآباد مےں اُن سے زےادہ کوئی نہےں جانتا۔سلطان لودھی کلاسیکل،نےم کلاسےکل اور پاپ راک مےوزک مےں مہارت رکھتے ہےں پاکستان بھر مےں آج اُن کے شاگرد موسیقی کا جادُو جگا رہے ہےں ۔سلطان لودھی ےوں تو تمام ساز بڑی مہارت سے بجا لےتے ہےں خاص طور پر گٹار،ہارمونےم،ڈرم اور کی بورڈ وغےرہ۔
اُن کے ھونہار شاگردوں مےں جُنےد شےخ جو انڈےا کے مشہور پروگرام سارے گاما مےں ۷۰۰۲ مےں ٹاپ فائےو کا اعزاز پا چُکے ہےں اسکے علاوہ پاکستان مےں دھرم وےر، ثانی علی اور اسرار شاہ نے کافی نام کماےا ہے اور آج ےہ ٹی وی اور اسٹےج کے کافی پروگرامز مےں پرفارم کر رہے ہےں۔سُلطان لودھی نے رےڈےو پاکستان کے لےے بھی کافی نغمے کمپوز کےے ہےں اسکے علاوہ تقرےباٍٍ تمام ٹی وی چےنلز اور اےف اےم پر اُن کی موسیقی مےں کمپوز کےے ہوئے نغمے سُنائی اور دکھائی دےتے ہےں اسکے علاوہ وہ حےدرآباد مےں ۵۹۹۱ سے اےک موسیقی کی اکےڈمی بھی چلا رہے ہےں جہاں موسیقی کا شوق رکھنے والے بچے اور بچےاں موسیقی کی تعلےم پا رہے ہےں اور سازوں کا استعمال کرنا بھی سےکھ رہے ہےں ۔سُلطان لودھی کہتے ہےں کہ موسیقی کی تعلےم ےا مےوزک کو نصابی تعلےم پر حاوی نہ کرےں مےوزک کے لےے جُنون ،لگن،محنت ہو تو کامےابی آپ سے دُور نہےں۔
؛ نائمہ ممتاز بھٹی، ایم اے پریوئس 
practical work carried at department of Mass Comm university of Sindh in 2012, under supervision of Sir Sohail Sangi

  
      
   

No comments:

Post a Comment